اس خاتون کے برگر سے اتنی غلیظ چیز نکلی کہ جان کر اگلی مرتبہ آپ بھی میکڈونلڈ کھانے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے
آکلینڈ(نیوزڈیسک)آپ نے میکڈونلڈز کا برگر تو بہت مزے لے کر کھایا ہی ہوگا لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ ایک خاتون کے برگر سے ایک کاکروچ نکل آیا اور اس سے زیادہ بدقسمتی یہ کہ خاتون اس کاکروچ کا کچھ حصہ غلطی سے کھا بھی گئی تھی تو یقیناً آپ اگلی بار کبھی بھی یہ برگر نہیں کھائیں گے۔
مزیدپڑھیں:قیامت کی نشانی،یورپی ملک پر کیڑوں کی بارش ،عوام حیران و پریشان
نیوزی لینڈ کے شہر بلینہم میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک خاتون آناہ صوفیہ سٹیون سن نے ہفتہ کی شام کو اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ میکڈونلڈز کا برگر اور ہیپی میل لیا اور گھر پہنچ کر کھانے لگی۔ ابھی اس نے تین نوالے ہی برگر کے لئے تھے تو یکدم اسے احساس ہوا کہ برگر میں کوئی ’کرکری‘ سی چیز ہے جس پر اس نے برگر کھولا تو اس میں آدھا کاکروچ پڑا ہوا تھاجبکہ آدھا کاکروچ وہ غلطی سے کھا چکی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ یہ دیکھتے ہی اس کے اوسان خطا ہوگئے اور اسے یقین نہیں آیا کہ غلطی سے اس نے انتہائی غلیظ کیڑا آدھا نگل لیا ہے۔وہ بھاگ کرواش روم گئی اور قے کرنے لگی اور ساتھ ہی دانتوں کو برش کیا تو اس کے دانتوں کے بیچوں بیچ کاکروچ کے سیاہ پر بھی برآمد ہوئے۔خاتون نے اسی شام کاکروچ ملے برگر کی تصاویر بنائیں اور اپنے خوفناک تجربے کو فیس بک پر پوسٹ کردیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اب وہ کوئی چیز کھانے کی کوشش کرتی ہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ کاکروچ ہی کھا رہی ہے۔
خاتون نے ابھی تک میکڈونلڈز سے رابطہ نہیں کیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ کمپنی اسے بوتل میں اتارنے کے لئے کئی طرح کے برگرز کی فری آفرز دے گی لیکن اس نے تہیہ کرلیا ہے کہ جب تک زندہ رہے گی کبھی بھی میکڈونلڈز کا برگر نہیں کھائے گی۔
میکڈونلڈز کے ہیڈ آف کمیونیکیشن سائمن کینے کا کہنا ہے کہ کمپنی خاتون سے شواہد اکٹھے کر کے اس معاملے کی جانچ کرے گی۔