کیا آپ کو معلوم ہے بغلوں کے بالوں اور انگلی کے ناخنوں کا کیا فائدہ ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے بغلوں کے بالوں اور انگلی کے ناخنوں کا کیا فائدہ ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے بغلوں کے بالوں اور انگلی کے ناخنوں کا کیا فائدہ ہے؟

  

لندن(نیوزڈیسک)خدا نے کوئی چیز بلا وجہ نہیں بنائی اور ہمارے جسم میں ہر حصے کا کوئی نہ کوئی کام ضرور ہے۔بغلوں کے بال اور انگلیوں کے ناخن بظاہر اضافی چیز لگتے ہیں لیکن ان کا کام بھی بہت اہم ہے ۔آئیے آپ کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

بغلوں کے بال

بظاہر فضول نظر آنے والے یہ بال اصل میں انسان کی انفرادی خوشبو کاتعین کرتے ہیں جس سے مخالف جنس آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بغلوںکے بال ہمارے پسینے کے گلینڈز کے اوپر اگتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو ان بالوں کی وجہ سے ہمارے جسم کی ایک انفرادی خوشبو یا بدبو پیدا ہوتی ہے اور مخالف جنس ہماری جانب مائل ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:یہ کہیں بھاگ نہ جائے'دنیا کی وہ بیوی جس نے اپنے مظلوم شوہر کو اپنے ساتھ باندھ لیا

انگلیوں کے ناخن

ویسے خواتین کے لئے انگلیوں کے ناخن بہت ہی زیادہ اہم ہیں کہ وہ ان پر نیل پالش لگا کر ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں لیکن فیشن کے علاوہ ہم ان کی وجہ سے اشیاءکو صحیح طرح سے پکڑنے کے قابل ہوتے ہیں ۔اسی طرح یہ ہمیں صحت کا حال بھی بتاتے ہیں۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز مثلاًآئرن، کیلشیم، خون کی کمی پیدا ہوجائے تو وہ اس کا علم ناخنوںکی رنگت دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس