ہزاروں میل کا سفر کر کے عاشق اپنی آن لائن محبوبہ سے ملنے پہنچا تو کچھ ایسا ہو گیا جو اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا
پورٹ لینڈ(نیوزڈیسک)ایک آن لائن عاشق جب ہزاروں کلومیٹرکا سفر طے کر کے اپنی محبوبہ کے پاس پہنچا تو لڑکی نے اسے پیار سے خوش آمدید کہنے کی بجائے سر میں ڈنڈے کے وار کرکے موت کے دہانے پر پہنچا دیا۔
مزیدپڑھیں:غیر فطری عمل کے شوقین شوہر کی اذیتوں سے تنگ آ کر لیڈی ڈاکٹر نے انتہائی اقدام اٹھا لیا
پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست الاباماکے26سالہ رہائشی سیمول کیمبل کی 2013ءمیں آن لائن ملاقات ریاست واشنگٹن کی 24سالہ لڑکی ہیلی فاکس کے ساتھ ہوئی۔دونوں کی انٹرنیٹ محبت پروان چڑھنے لگی اور بے قرار عاشق نے فیصلہ کیا کہ وہ ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے اپنی سپنوں کی شہزادی کو ملنے کے لئے گیا ۔فاکس اسے اپنے گھر لے گئی اور وہاں لان میں بیٹھا کر اس سے باتیں کرنے لگی ،اس دوران اس نے اسے وائن ڈال کر دی اور وہ مزے سے پینے لگا۔فاکس نے کہا کہ اب وہ اپنی آنکھیں بند کرے کیونکہ وہ اس ایک سرپرائز دینا چاہ رہی ہے۔سیمول نے مزے سے آنکھیں بند کرلیں لیکن چند ہی لمحوں بعد فاکس نے اس کے سر میں بیس بال بیٹ کے تین وار کئے جس سے وہ بے سُدھ ہوگیا۔ سیمول کا کہنا ہے کہ اس نے نیم بے ہوشی کے عالم میں دیکھا کہ ایک اور وہاں خاتون آگئی اور اس یہ سنائی دیا کہ وہ دونوں خواتین آپس میں مجھے ٹیپ کے ساتھ باندھنے کی باتیں کررہی تھیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے بڑی مشکل سے خواتین کو یقین دلایا کہ اگر وہ اسے ہسپتال لے جائیں گی تو وہ اس واقعہ کی اطلاع کسی کو بھی نہیں دے گا۔ہسپتال پہنچنے پر اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو ہوگئی جس نے فاکس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ سیمول سے دوستی نہیں کرناچاہتی تھی اس لئے اس نے لڑکے پر حملہ کیا۔