ہوائی سفر کے دوران تھکاوٹ اور 'جیٹ لیگ 'سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ

ہوائی سفر کے دوران تھکاوٹ اور 'جیٹ لیگ 'سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ
ہوائی سفر کے دوران تھکاوٹ اور 'جیٹ لیگ 'سے بچنے کا انتہائی مفید طریقہ

  

لندن(نیوزڈیسک)بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ایک لمبا ہوائی سفر کرکے منزل پر پہنچ کر ہم بہت تھک جاتے ہیں ۔اسے عرف عام میں ’جیٹ لیگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت بہت زیادہ ہوتا ہے جب انسان ایک ٹائم زون سے دوسرے ٹائم زون میں سفر کرتا ہے۔

دوران پرواز اکثر لوگ تھکاوٹ ،قے اور طبیعت میں بوجھل پن کی شکایت کرتے ہیں جس سے عام طور پر بچا جا سکتا ہے۔ ایک برطانوی فضائی کمپنی Thomas Cookنے مسافروں کی سہولت کے لئے آسان باتیں بتائی ہیں جس پر عمل کرکے آپ بھی جیٹ لیگ اور تھکاوٹ سے بچ سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ پرواز شروع ہونے سے قبل کبھی بھی زیادہ اور بھاری کھانا مت کھائیں کہ اس طرح فضا ءمیں آپ کو غذا ہضم کرنے میں دقت ہوگی اور آپ کی نیند متاثر ہوگی۔ائیرپورٹ پر چہل قدمی کریں تا کہ آپ کا جسم حرکت میں رہے۔سفر کے لئے ایسے کپڑوں کا انتخاب کریں جن میں آپ پرسکون رہیں اور جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آپ کے جسم تک نہ آنے دے۔آپ کو یہ بھی چاہیے کہ پرواز سے قبل بہت زیادہ کیفین والے مشروبات جیسے چائے، کافی یا کوک کا استعمال نہ کریں کہ ان سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:تاریخ میں پہلی مرتبہ پائلٹوں نے ہوائی سفر کے اہم ترین رازوں سے پردہ اٹھا دیا

دوران پرواز اپنی ٹانگوں کو حرکت دیں،آپ کو چاہیے کہ اپنے پاﺅں کو گول گول کھمائیں۔اسی طرح سیٹ پر بیٹھے بیٹھے اپنی ایڑیوں کو زمین پر لگائیں اور پاﺅں کو اوپر اٹھائیں۔سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنی ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر گھٹنوں کو اپنے سینے سے لگائیں۔اپنی گردان کو دائیں ،بائیں اور آگے پیچھے حرکت دیں کہ اس طرح آپ کی گردن پرسکون رہے گی۔اسی طرح سیٹ پر بیٹھے ہوئے آگے کو جھکیں اور اپنے سینے کو گٹنوں کے ساتھ لگائیں۔جہاز میں چہل قدمی کریں تا کہ آپ کے خون کا دورانیہ ٹھیک رہے اور آپ کے جسم میں حرکت رہے۔ان ورزشوں کو دوران پرواز دہراتے رہیں اور اپنے سفر کو خوشگوار بنائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس