متحدہ عرب امارات میں اردو بولنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں اردو بولنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
متحدہ عرب امارات میں اردو بولنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ادارے امارات آئی ڈی نے اپنی ویب سائٹ پر مزید 6زبانوں کا اضافہ کرتے ہوئے اردو زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا۔ڈائریکٹر آف گورنمنٹ اینڈ سوشل کمیونی کیشن عبدالعزیز المعماری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر صارفین کی تعداد اور ان کے ممالک کے متعلق مختلف سروے کرنے کے بعد زبانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد امارات میں مقیم اردوبولنے والے افراد اب اس ویب سائیٹ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

مزیدپڑھیں:امریکہ نے نئے جنگی جہاز یمن کے پانیوں میں روانہ کر دیے
ویب سائٹ پر زبانوں میں اضافے کا مقصد اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مقامی زبانوں میںہماری سروسز سے استفادہ کر سکیں۔مزید براں انہوں نے بتایا کہ اس سال 9ملین لوگوں نے امارات آئی ڈی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -