دنیا کی تیز ترین ٹرین نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اپنی ہی ریکارڈ توڑ لیا

دنیا کی تیز ترین ٹرین نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اپنی ہی ریکارڈ توڑ لیا
دنیا کی تیز ترین ٹرین نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اپنی ہی ریکارڈ توڑ لیا

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کی جدید ترین ’ماگلیو‘ ٹرین نے ایک مرتبہ پھر اپنا قائم کردہ ریکارڈ ایک ہفتے میں دوسری بار توڑ ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز منعقد کئے جانے والے ’ٹیسٹ رن‘ میں ٹرین نے 603 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے سفر کیا اور اس طرح یہ 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹرین بن گئی۔ جاپان سینٹرل ریلوے کے مطابق ٹرین نے 11 سیکنڈز تک 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار قائم رکھی۔

مزیدپڑھیں:اب موبائل کنٹرول کریں اپن ناخن سے

اس سے قبل ٹرین نے گزشتہ ہفتے 590 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر سفر کرکے 2003ءمیں اپنا ہی قائم کردہ 581 کلومیٹر فی گھنٹہ کا رفتار کا ریکارڈ توڑا تھا۔ یاد رہے کہ ماگلیو ٹرین پلیٹ فارم سے 10 سینٹی میٹر اوپر سفر کرتی ہے اور اسے بجلی سے چارج کئے ہوئے مقناطیسوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی