خوبصورتی نئی نویلی دلہن کیلئے وبال جان بن گئی ،حاسد شوہر نے وہ سلوک کیا کہ جان کر روح کانپ اٹھے

خوبصورتی نئی نویلی دلہن کیلئے وبال جان بن گئی ،حاسد شوہر نے وہ سلوک کیا کہ ...
خوبصورتی نئی نویلی دلہن کیلئے وبال جان بن گئی ،حاسد شوہر نے وہ سلوک کیا کہ جان کر روح کانپ اٹھے

  

ریوڈی جینیریو(مانیٹرنگ)برازیل میں ایک ظالم شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو صرف اس بات پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا کہ وہ خوبصورت ہے اور لوگ اسے بہت زیادہ دیکھتے تھے۔اس لرزہ خیز قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ 32سالہ ملٹن ویرا نے 29سالہ بیوی سیسرا ایلوس ڈی سینا کا سر 11 مرتبہ فرش پر پٹخا اور پھر لہولہان چہرے پربندوق سے 5گولیاں داغ دیں ،پولیس نے قاتل کو حراست میں لے لیا۔

ہزاروں میل کا سفر کر کے عاشق اپنی آن لائن محبوبہ سے ملنے پہنچا تو کچھ ایسا ہو گیا جو اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا

ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے مردوں کے اپنی بیوی کو دیکھنے سے حسد کرتا تھا۔ ہمسایوں کے مطابق دونوں کی 4دن قبل شادی ہوئی اورگزشتہ روز ان کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی رہیں۔ شوہر لڑائی کے دوران اپنی بیوی پر بدکردار ہونے کا الزام لگا رہا تھا، اس کے بعد کچھ دیر خاموشی رہی اور پھر گولیاں چلنے کی آواز آئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی سے 4بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس