بھارتی ماں کی تلاش کرنے والے سعودی بچوں کو اماراتی بہن مل گئی

بھارتی ماں کی تلاش کرنے والے سعودی بچوں کو اماراتی بہن مل گئی
بھارتی ماں کی تلاش کرنے والے سعودی بچوں کو اماراتی بہن مل گئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بہن بھائی اپنی بھارتی ماں کی تلاش میں نکلے، ماں تو نہ ملی لیکن دو سوتیلے بہن بھائی مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شوہر نے 35سال قبل اپنی بھارتی بیوی کو طلاق دے کر بھار ت واپس بھیج دیا تھا، جس میں اس کے 2بچے 6سالہ بیٹی خولد اور 4سالہ بیٹا تھے۔ بھارتی خاتون طلاق کے بعد دبئی میں مقیم ہو گئی اور وہاں ایک شخص سے شادی کر لی۔ 35سال بعد بھائی بہن اپنی ماں کو تلاش کرتے ہوئے سعودی عرب سے دبئی پہنچے تو انہیں پتا چلا کہ ان کی ماں 2ماہ قبل انتقال کر گئی تھی اور دوسرے شوہر سے اس کے دو بچے ہیں۔دبئی پولیس کی مدد سے وہ دونوں اپنے سوتیلے بہن بھائی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

انٹرنیٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے خواتین کتنی تصاویر کھینچ کر ڈیلیٹ کرتی ہیں

مزید : ڈیلی بائیٹس