ایک اور نوجوان کرکٹر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال پہنچ گیا

ایک اور نوجوان کرکٹر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال پہنچ گیا
ایک اور نوجوان کرکٹر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال پہنچ گیا

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹکر لگنے سے ہلاک ہونے والے کھلاڑی انکت کیشری کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی سر پر چوٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلکتہ پولیس اور وجے سپورٹس کے درمیان کھیلے گئے مقامی لیگ میچ کے دوران راہول گھوش فیلڈنگ کر رہے تھے کہ گیند ان کے سر پر جا لگا اور وہ بے ہوش ہو گئے جس پر انہیں سینٹرل کلکتہ میں واقع نائٹ اینجل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق راہول کے سر کے بائیں حصے میں چوٹ آئی اور اس جگہ خون کالوتھڑا بن گیا ہے۔ راہول کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سباش سین کا کہنا ہے کہ راہول کے سی ٹی سکین میں یہ سامنے آیا ہے کہ انہیں ہیمرج ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اس کے باوجود انہیں 7 سے 8 روز کیلئے ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق راہول کے بائیں کان کے پچھلے حصے میں چوٹ آئی تاہم ان کے دماغ کا اہم حصہ محفوظ رہا ہے اور مزید طبی معائنے کے بعد ہی مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگال انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان انکت کیشری ایک میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر بے ہوش گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید : کھیل