پاکستان کے بعد سعودی عرب بھی چین کے قریب آنے لگا، اہم ملاقاتیں شروع

پاکستان کے بعد سعودی عرب بھی چین کے قریب آنے لگا، اہم ملاقاتیں شروع
پاکستان کے بعد سعودی عرب بھی چین کے قریب آنے لگا، اہم ملاقاتیں شروع

  

جدہ (محمد اکرم اسد) امت مسلمہ اور چین کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ عالم کررہے ہیں۔ فریقین نے اپنے اجلاسوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کے مسائل و حالات حاضرہ اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین پر مباحثہ سرفہرست رہاجبکہ مکالمہ بین المذاہب کے پروگرام پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کاوفد آئندہ دنوں کے دوران چینی علاقے سنگیانگ کا دورہ کرے گا اور وہاں سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی