نچلی سطح کے مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لوں گی : میرا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش کے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں کیونکہ اس میں حصہ لینے سے عوام کے نچلی سطح کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ میرا نے مزید کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہوتا ہے اور اسی لیے انہوں نے بلدیاتی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جماعت اور حلقہ کے حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس حلقے اور کس پارٹی کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گی ۔ الیکشن میں فتح کے حوالے سے اداکارہ کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی جیت یقینی ہے کیونکہ عوام اور ان کے پرستاروں کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔
جان ابراہم سے بچھڑنا کیسا تھا ، خود بپاشا باسو نے بتا دیا ، جاننے کے لیے کلک کریں