چین کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے : خواجہ آصف

چین کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے : خواجہ آصف
چین کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی پاکستان آمد پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چینی صدر کے دورہ سے معاشی اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ملک میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -