چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھارتیوں کو کتنی ڈھیر ساری مرچیں لگیں ہیں،یہ خبر پڑھ کر آپ بھی جان جائیں گے

چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھارتیوں کو کتنی ڈھیر ساری مرچیں لگیں ہیں،یہ خبر ...
چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھارتیوں کو کتنی ڈھیر ساری مرچیں لگیں ہیں،یہ خبر پڑھ کر آپ بھی جان جائیں گے

  

لاہور (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران ایک تھنک ٹینک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (RANDI) کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس کے مشترکہ چیئرمین پاکستان سے مشاہد حسین اور چین سے میڈم ’جاﺅ بائجی‘ (چین کی رکن پارلیمنٹ) ہیں۔ جاری کی گئی پریس ریلیز میں مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ یہ تھنک ٹینک پاک چین معاشی راہداری پر تحقیق کرے گا۔ تاہم اس کا جو مخفف رکھا گیا ہے وہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے سوشل میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے تو ہلکے پھلکے انداز میں اس انتخاب پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے لیکن بھارتی شہریوں کا تو معاملہ ہی الگ ہے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا کو جو مرچیں لگی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور نشر کی جانے والی میڈیا رپورٹس میں طرح طرح کے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین اپنے غم و غصے کا اظہار اس تھنک ٹینک کو نشانہ بنا کر کس طرح کررہے ہیں، آپ بھی پڑھئیے:

مزید : ڈیلی بائیٹس