ہائی کورٹ کے جج یونیورسٹیز سنڈیکیٹ کمیٹیوں کے رکن نامزد کردیئے گئے
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی منظوری کے بعدلاہورہائیکورٹ کے ججز کو مختلف یونیورسٹیز کی سنڈیکیٹ کمیٹیز کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردارطارق مسعود کو فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کی سینڈیکٹ کمیٹی کا ممبرنامزد کیاگیا ہے۔ مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنس لاہور، مسٹرجسٹس محمد خالد محمود خان اورمسٹر جسٹس شاہد حمیدڈارکو یونیورسٹی لائکالج لاہور، مسٹر جسٹس محمد یاورعلی کو یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد، مسٹر جسٹس محمد انوارالحق کو پنجاب یونیورسٹی، مسٹر جسٹس محمدفرخ عرفان خان کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ، مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کو بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ،کی سنڈیکٹ کمیٹی کاممبرنامزدکیاگیاہے، مسٹر جسٹس امین الدین کو محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، مسٹرجسٹس محمد امیربھٹی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، مسٹرجسٹس عبادالرحمان لودھی کو پیرمہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی جبکہ مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کو جی سی یونیورسٹی لاہور کی سنڈیکٹ کمیٹی کا ممبرنامزدکردیاگیاہے۔