وہ وقت جب چینی وزیراعظم نے خفیہ ملاقات میں امریکا کو پاکستان کے بارے میں اہم بات کہی

وہ وقت جب چینی وزیراعظم نے خفیہ ملاقات میں امریکا کو پاکستان کے بارے میں اہم ...
 وہ وقت جب چینی وزیراعظم نے خفیہ ملاقات میں امریکا کو پاکستان کے بارے میں اہم بات کہی

  

لاہور (نیوز ڈیسک) پاک چین دوستی کے بارے میں تو آپ نے بہت کچھ سن رکھا ہوگا لیکن شاید یہ بات آپ کے لئے نئی ہو کہ چین کے امریکا سے سفارتی تعلقات بنوانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

مزیدپڑھیں:چینی صدرشی چنگ پنگ کی وہ حیران کن اور دلچسپ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے اپنے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں امریکی سیکرٹری خارجہ ہینری کسنجر کی کتاب میں سے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب امریکی سیکرٹری خارجہ ایک خفیہ دورے پر بیجنگ پہنچے تو ان کی ملاقات چینی وزیراعظم چواین لائی سے کروائی گئی۔ ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم نے امریکی سیکرٹری خارجہ کو کہا کہ چین میں ایک کہاوت ہے کہ جس پُل پر چڑھ کر دریا پار کیا جائے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ چینی وزیراعظم کا اشارہ پاکستان کی طرف تھا اور انہوں نے امریکا کو یہ باور کروایا کہ پاکستان ایک پُل ہے اور اس کی حفاظت ضروری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کی چینی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کے تمام انتظامات کئے تھے اور پاکستان ہی کی کوششوں کے بدولت چین اور امریکا کے سفارتی تعلقات بن پائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس