عدالت نے ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کو عمر قید سنا دی

عدالت نے ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کو عمر قید سنا دی
عدالت نے ایم کیو ایم کے 5 کارکنوں کو عمر قید سنا دی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے 5 کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے 5 کارکنان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2013 ءمیں کورنگی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا ۔ اس جرم کی پاداش میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے پانچوں اراکین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ سزا پانے والے مجرمان میں عرفان عرف یونٹ انچارج ، شہاب الدین ، شیراز ، فرحان عرف فیصل کچو اور نصیر عرف ڈی ایس پی شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو 25 سال قید بھگتنے کے لیے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ایم کیو ایم پر تابڑ توڑ حملے ، جاننے کے لیے کلک کریں

مزید : کراچی