ہائی کورٹ ٹرنر گیٹ کے قریب کار چور رنگے ہاتھوں گرفتار

ہائی کورٹ ٹرنر گیٹ کے قریب کار چور رنگے ہاتھوں گرفتار
ہائی کورٹ ٹرنر گیٹ کے قریب کار چور رنگے ہاتھوں گرفتار

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ٹرنر رورڈ گیٹ کے پاس کھڑی گاڑیوں کے لاک کھولنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ہائیکورٹ سکیورٹی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کے گن مین رانا قمبر نے ٹرنر روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے تالے کھولنے میں مصروف شخص نصیر شاہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرہائیکورٹ سکیورٹی کے حوالے کر دیا، جب اس ملزم کو گرفتار کر کے ہائیکورٹ سکیورٹی روم میں لے جایاگیا تو ملزم نے اپنا نام نصیر شاہ بتایا اور 4 گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ۔ہائیکورٹ سکیورٹی نے کار چور کے خلاف اندراج مقدمہ اوردیگرقانونی کارروائی کے لئے اسے انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : لاہور