ہائی کورٹ نے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روک دیا

ہائی کورٹ نے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روک دیا
ہائی کورٹ نے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کو سنٹرل ڈرین کے لئے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روکتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے شیشہ مارکیٹ کے محمود الحسن سمیت 16 تاجروں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضلعی حکومت نے سنٹرل ڈرین بنانے کے لئے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے کا نوٹیفیکیشن یکم اپریل کو جاری کیا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ کوپر روڈ پر درخواست گزار کئی برسوں سے کاروبار کر رہے ہیں اور ان بلڈنگز میں کئی خاندان بھی رہائش پذیر ہیں ، سنٹرل ڈرین کے لئے عمارتوں کی اراضی ایکوائر کرنے سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو جائے گا اور وہاں کے رہائشی بے گھر ہو جائیں گے ،کمشنر لاہور کی طرف سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ضلعی حکومت کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکا جائے،عدالت نے ضلعی حکومت کو سنٹرل ڈرین کے لئے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روکتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

مزید :

لاہور -