ہائیکورٹ :لیگی ایم پی اے یعقوب سیٹھی سمیت 9افرادکے وارنٹ جاری ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ :لیگی ایم پی اے یعقوب سیٹھی سمیت 9افرادکے وارنٹ جاری ،گرفتار کرکے ...
ہائیکورٹ :لیگی ایم پی اے یعقوب سیٹھی سمیت 9افرادکے وارنٹ جاری ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے قتل کیس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی سمیت 9 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔فاضل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم چاہے ایم پی اے ہو یا کچھ اور عدالت میں سب برابر ہیں۔ یعقوب ندیم سیٹھی سمیت مذکورہ ملزموں کی قتل کے مقدمہ میں بریت کے خلاف شہری رانا شہزاد نے اپیل دائر کررکھی ہے جس کی مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کے روبرو سماعت شروع ہوئی تو بنچ کو بتایا گیا کہ ملزموں یعقوب ندیم ، اسجد علی ، اصغر علی ، ثاقب ، شبیر، رفیق ، افضل ، محمد حسن اور ارشد عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مصطفی آباد قصور پولیس کو ملزموں کو گرفتار کر کے 6 مئی کو عدالت میںپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرائل کورٹ مذکورہ ملزموں کو 2003میں رانا ضیاءالدین کو قتل کرنے کے مقدمہ میں بری کر دیا تھاجس کے خلاف مدعی مقدمہ راناشہزادنے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔

مزید : لاہور