عرب دنیا میں شاہی شادی ،دولہا دلہن تو ایک طرف مہمانوں پر بھی ہیروں کی بارش

عرب دنیا میں شاہی شادی ،دولہا دلہن تو ایک طرف مہمانوں پر بھی ہیروں کی بارش
عرب دنیا میں شاہی شادی ،دولہا دلہن تو ایک طرف مہمانوں پر بھی ہیروں کی بارش

  

کویٹ سٹی (نیوز ڈیسک) عرب شاہی خاندانوں میں شادیاں اکثر دھوم دھام سے ہی ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک شادی گویا سب پر بازی لے گئی۔ ’الضیاری‘ ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امیر قطر کے پوتے شیخ فہد بن نام بن الصباح الاحمد کی فے بنت لوئے بن الخارافی سے شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ دلہن کے والد مشہور کاروباری اور نانا کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں۔ شادی کی تقریب کیلئے ایسی بھرپور تیاریاں کی گئیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل اس شادی کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی اخبار کے مطابق تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں جن میں دنیا کی بااثر ترین شخصیات شامل تھیں، کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں پیش کی گئیں۔ تقریب میں عرب دنیا کے فلمی ستاروں اور سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چین میں شہریوں نے چار ٹن تربوز پھوڑ ڈالے،مگرکیوں؟وجہ جان کر آپ کو بھی شدید حیرت ہو گی

مزید : ڈیلی بائیٹس