تحریک انصاف کے سابق اتحادی عمران خان سے سخت ناراض ، الگ اتحاد بنا لیا
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض جماعتیں عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اتحاد کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءمشتاق ملک ، ملک افضل اور غلام علی نے لال حویلی میں ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے علاوہ 12 وارڈز میں ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ عوامی تحریک کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اس اتحاد کا مقصد اپنے بے وقوف دوستوں کو سبق سکھانے کے لیے ہے جنہوں نے اپنی اتحادی جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک کے دوران دھوکے میں رکھا تھا۔
جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے خلاف میدان میں ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے ضلعی رہنماﺅں کو ان کی جماعت کے ساتھ رابطہ رکھنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اگر تحریک انصاف کے رہنماءان سے رابطہ کر لیتے تو وہ اب بھی ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار تھے ۔ لیکن عوامی تحریک کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کو آئندہ کسی اتحاد میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔