بھارت کو چینی صدر کے دورہ پاکستان پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے: احسن اقبال

بھارت کو چینی صدر کے دورہ پاکستان پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے: احسن اقبال
بھارت کو چینی صدر کے دورہ پاکستان پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے: احسن اقبال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کے چیئرمین احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس میں لے آئے گی ، بھارت کو چینی صدر کے دورہ پاکستان پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے صدر کے دورہ بھارت پر اعتراض نہیں کیا تھا اس لئے بھارت کو بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان پر خدشات نہیں ہونے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاستدان بھارت کا ہوا کھڑا کر کے الیکشن مہم نہیں چلاتے اور صرف اور صرف لوکل ایشوز پر انتخابی مہم چلاتے ہیں۔

چینی ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے چینی ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم بیان آیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں