سعودی عرب کو بڑا خطرہ ،عوام کو تیا ررہنے کا کہہ دیا

سعودی عرب کو بڑا خطرہ ،عوام کو تیا ررہنے کا کہہ دیا
سعودی عرب کو بڑا خطرہ ،عوام کو تیا ررہنے کا کہہ دیا

  

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاپنگ سینٹرز اور توانائی کی تنصیبات پر حملہ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان جگہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا وہ شہرجہاں سڑکیں بے انتہا کشادہ ہیں لیکن گاڑی کا مالک کو ٰئی بھی نہیں

ترجمان منصور ترکی کا کہنا تھا کہ حکومت کو اطلاعات ملی ہیں کہ دہشت گرد شاپنگ سینٹرز اور Armco کی تنصیبات کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کی وجہ سے تمام جگہوں کی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے انہیں ہائی الرٹ پر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پرنظر رکھیں۔ سعودی عرب دنیا میں تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور امریکہ کا بڑا اتحادی ہے جس کی وجہ سے اسے القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں سے بڑا خطرہ موجود ہے۔ سعودی عرب کے یمن میں 26 مارچ کو کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے باغیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد خطے میں صورتحال کافی کشیدہ ہوچکی ہے۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر سعودی عرب کے اندر کارروائی کرسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں دہشت گرد ایسی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جنہیں وہ آسانی سے نشانہ بناسکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس