حکومت اکنامک کوریڈور منصوبے کے روٹ کی وضاحت کرے: پیپلز پارٹی

حکومت اکنامک کوریڈور منصوبے کے روٹ کی وضاحت کرے: پیپلز پارٹی
حکومت اکنامک کوریڈور منصوبے کے روٹ کی وضاحت کرے: پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے روٹ کی وضاحت کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہواجس میں گلگت بلتستان انتخابات سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشیدشاہ، اعتزاز احسن، قائم علی شاہ، نیئر بخاری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور فرحت اللہ بابر اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وفاقی حکومت سے اکنامک کوریڈور کے منصوبے کے روٹ کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے منصوبوں کے تسلسل کو سراہا گیا اور چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو خوش آئندہ قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ حکومت واضح کرے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ کیا ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -