علامہ اقبال کی چین کے بارے میں وہ پیشگوئی جسے چینی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر فخر سے بتایا

علامہ اقبال کی چین کے بارے میں وہ پیشگوئی جسے چینی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ ...
علامہ اقبال کی چین کے بارے میں وہ پیشگوئی جسے چینی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر فخر سے بتایا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبالؒ کو شاعر مشرق کا خطاب دیا جاتا ہے۔ یہ وہ شاعر ہیں جنہوں نے ایک صدی قبل ہی ایسی باتیں کہہ دی تھیں جو آج درست ثابت ہورہی ہیں۔ یہ بات شاید آپ کے لئے نئی ہو کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے ایک شعر میں چینیوں کے عروج کی بات کی تھی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کے بعد سعودی عرب بھی چین کے قریب آنے لگا،اہم ملاقاتیں شروع

سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے اپنے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں بتایا کہ چینی صدر شی چن پنگ نے اپنی تقریر میں علامہ اقبال کا شعر پڑھا:

گراں خواب چینی سنبھلنے لگے

ہمالے کے چشمے ابلنے لگے

ان کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق نے اس وقت ہی چین کی عروج کی بات کردی تھی حالانکہ اس وقت چین انتہائی بری حالت میں تھا۔ علامہ اقبال کی اس بات کو چینی صدرنے بہت فخر کے ساتھ پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر شعر کی صورت میں بیان کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس