این اے 246، عوام ووٹ کا درست استعمال کریں: عمران اسماعیل

این اے 246، عوام ووٹ کا درست استعمال کریں: عمران اسماعیل
این اے 246، عوام ووٹ کا درست استعمال کریں: عمران اسماعیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے 25 سال تک کراچی کو کچھ نہیں دیا، عوام ووٹ کا درست استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج تک کراچی میں پانی کے مسائل حل کیوں نہیں ہو سکے؟ لوگ باہر سے کراچی دیکھنے آتے تھے لیکن اسے آج کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں صرف کراچی کے عوام کیلئے آئے ہیں۔ 23 اپریل کے روز عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں