سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا
 سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تر جمان سعودی فوج نے کہا ہے کہ یمن میں فوجی آپریشن کے ذریعے ابھرنے والے خطرات کو ختم کر دیا ہے اور مقاصد حا صل کر لیے ہیں اب سعودی آپریشن سیاسی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں کے بیلسٹک میزائل اور بھاری ہتھیار تباہ کر دیئے گئے ہیں اب اتحادی فوجوں کو فضا ئی برتری حا صل ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف فضائی کاروائی آج رات بند کر دی جائے گی اور اب سعودی عرب یمن میں لوگوں کی بحالی کیلئے آپریشن کرے گاا ور بحالی کے اس آپریشن کو ’بحالی کی امید‘ کا نام دیا گیا ہے۔سعودی فوجی ترجمان نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف آپریشن ختم کیا ہے سیز فائر نہیں کیا۔یاد رہے کہ یمن کے میں حوثی قبائل کے قبضے کے بعد سعودی عرب نے یمن میں فضائی کاروائیوں کا آغاز کیا تھا جس کو اب ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب اور یمن کی اس جنگ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 944افراد ہلاک ہوئے اور 4ہزار کے قریب افرادزخمی ہوئے۔

پاکستان کے بعدسعودی عرب بھی چین کے قریب آنے لگا،اہم ملاقاتین شروع

مزید : بین الاقوامی /Headlines