سکیورٹی اہلکار ائیرپورٹ کے باتھ روم میں گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ایسی چیز پڑی مل گئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا ایسا بھی ہوسکتا ہے

سکیورٹی اہلکار ائیرپورٹ کے باتھ روم میں گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر آنکھیں ...
سکیورٹی اہلکار ائیرپورٹ کے باتھ روم میں گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ایسی چیز پڑی مل گئی کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا ایسا بھی ہوسکتا ہے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹس پر مسافروں سے منشیات اور سونا وغیرہ برآمد ہونے کے واقعات تو پیش آتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں بھارتی شہر ممبئی کے ایک ایئرپورٹ میں ٹوائلٹ سے اتنی بڑی مقدار میں سونا برآمد ہوا ہے کہ ایئرپورٹ حکام بھی ششدر رہ گئے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپیش آیا جہاں مردانہ ٹوائلٹ سے بڑی تعداد میں طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ ان کا مجموعی وزن سوا کلوگرام کے قریب تھا جس کی مالیت 70لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1کروڑ 14لاکھ روپے) بنتی ہے۔

”اس کے بعد اچانک باتھ روم میں جبردست بھیڑ دیکھی گئی اور۔۔۔“ میٹرو سٹیشن پر لگے ٹی وی میں فحش ویڈیو چلنے کے بعد ٹوئٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیا، لوگوں نے ایسے ایسے ٹویٹ کئے کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سوناممکنہ طور پر سمگلر ایئرپورٹ پر لائے تھے لیکن پھر پکڑے جانے کے خوف سے ٹوائلٹ میں پھینک کر چلے گئے۔ حکام نے ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹوائلٹ میں سونا پھینکنے والے شخص کی شناخت کا کام شروع کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -