سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کیلئے متعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے ، فیصلے کی کاپی 6اداروں کو ارسال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئےمتعلقہ اداروں سے نام مانگ لیے ہیں جبکہ فیصلے کی کاپی 6ادارو ںکو بھجوا دی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کے حوالے سے سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں نے نام مانگ لیے ہیں ۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے جے آئی ٹی کیلئے سٹیٹ بینک ، ایف آئی اے ، نیب ، ایس ای سی پی ، آئی ایس آئی اور آئی بی سے رابطہ بھی کر لیا ہے ۔
کرکٹر احمد شہزاد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، دعائیں قبول ہو گئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے کی کاپی اٹارنی جنرل آفس اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت 6اداروں کو بھجوا دی ہے ۔عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ ادارے جے آئی ٹی کیلئے اپنے نمائندوں کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائیں گے اور اگر سپریم کورٹ ان ناموں پر متفق ہوئی تو جے آئی ٹی تشکیل دیدی جائے گی جو پاناما کیس کی مزید تحقیقات کریگی ۔