”جان کو خطرہ ہے “، ڈاکٹر عاصم حسین نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں کی کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں پھنسے ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انکی جان کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے درخواست میں کہا کہ 20اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2مشتبہ گاڑیوں نے انکا تعاقب کیا تاہم سکواڈ آنے پر دونوں گاڑیاں چورنگی کی جانب روانہ ہو گئیں ۔
سابق مشیر پٹرولیم کا موقف ہے کہ ایک گاڑی کے شیشے کالے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں مسلح افراد سوار تھے جبکہ ایک شخص کا پستول میری جانب تھا جسے مجھے گولی مارنے لگا ہو ۔
انکا کہنا تھاکہ ان میں سے ایک شخص کو انہوں نے گرفتاری کے وقت گلبرگ تھانے میں دیکھا تھا ۔