ایرانی سیکیورٹی حکام نے 8خواتین کو سی سی ٹی وی میں مردو ںکے ہجوم میں ایسا کام کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ ہنگامہ بر پاہو گیا ،گرفتار کر کے جیل میں دال دیا گیا

ایرانی سیکیورٹی حکام نے 8خواتین کو سی سی ٹی وی میں مردو ںکے ہجوم میں ایسا کام ...
ایرانی سیکیورٹی حکام نے 8خواتین کو سی سی ٹی وی میں مردو ںکے ہجوم میں ایسا کام کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ ہنگامہ بر پاہو گیا ،گرفتار کر کے جیل میں دال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد اسٹیڈیم میں مردانہ لباس پہن کر اور مردوں جیسا روپ دھار کر فٹبال میچ دیکھنے آنے والی آٹھ ایرانی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حراست میں لی جانے والی تمام خواتین کیخلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے، دھوکہ دہی اور جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔آٹھوں خواتین کو تہران میں واقع آزاد اسٹیڈیم سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مردوں کے بھیس میں استغلال ایف سی اور پرسیپولیس ایف سی کے درمیان ہونے والا فٹ بال میچ دیکھ رہی تھیں۔دل چسپ بات یہ ہے کہ خواتین نے اس طرح بھیس بدلا تھا کہ ان بہروپی خواتین کو اسٹیڈیم میں موجود مرد شائقین بھی نہ پہچان سکے لیکن پولیس نے انہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور کیمروں کی مدد سے پہچان لیا۔
واضح رہے ایران میں اسلامی قوانین نافذ ہیں جس کے تحت خواتین کے اسٹیڈیم میں آکر براہ راست میچ دیکھنے پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر ان خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔