عمران خان کی پاناما کیس کا فیصلہ عوام تک پہنچانے کیلئے اردو ترجمہ کروا کر کاپیاں تقیسم کرنے کی ہدایت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کو عوام تک پہنچانے کیلئے اردو ترجمہ کروا کر کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ کر کے اسلام آبادجلسے کے دوران لوگوں میں کاپیاں تقسیم کرے گی جبکہ اس کے بعد دیگر شہروں میں بھی ترجمے کی کاپیاں  تقسیم کی جائیں  گیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے سے عوامی  آگاہی کیلئے ملک بھر میں  سیمینارز کے انعقاد  کا بھی  فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...