فیکٹری سے جب ملازمین کام ختم کر کے گھر کیلئے نکلے تو راستے میں قبر سے پر اسرار آوازیں آنے لگی اور جب قبر کو کھود کر دیکھا گیا تو وہاں موجود تمام افراد کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی ایسا انکشاف کہ جان کرآپ بھی کانپ اٹھیں گے

فیکٹری سے جب ملازمین کام ختم کر کے گھر کیلئے نکلے تو راستے میں قبر سے پر اسرار ...
فیکٹری سے جب ملازمین کام ختم کر کے گھر کیلئے نکلے تو راستے میں قبر سے پر اسرار آوازیں آنے لگی اور جب قبر کو کھود کر دیکھا گیا تو وہاں موجود تمام افراد کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی ایسا انکشاف کہ جان کرآپ بھی کانپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاڈوک(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو نٹل کے علاقے پاڈوک میں سے قبر سے تین دن کےنومولود بچے کو زندہ نکال لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جب فیکٹری ملازمین کام ختم کر کے گھر واپس جانے کیلئے نکلے تو راستے میں بنی قبر سے بچے کے رونے کی آوازیں آنے لگی جس پر تمام افراد کو شک گزرا اور انہوں نے اس پر تحقیقات کرنے کافیصلہ کیا اور جب قبر کو کھودا گیا تو اس میں سے تین دن کے نومولود بچے کو زندہ نکال لیا گیا ۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ بچہ فیکٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون کا ہے اور اسی نے اپنے بچے کو زندہ دفنا دیا تھا ۔
خاتون سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ بہت زیادہ پریشان تھی اور اس کے گھر والوں نے بچہ کو قبول نہیں کرنا تھا اس لیے اس نے اسے زندہ دفنا دیا ۔پولیس کا کہناتھا کہ خاتون کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے اور و ہ خوفزدہ تھی کہ اس کے گھر والے دوسرے بچے کو قبول نہیں کریں گے اور اسی ڈر سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -