پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ، اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہآئی ایس آئی کے سربراہ اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی قریبی رشتہ داری اور خاندانی تعلقات ہیں ، اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی ۔اس بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے بعض لوگوں نے گمراہ کن بیان دیا ہے۔پاک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے اور کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔