برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فرانس اور جرمن شہریوں کا بھی براحال

برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فرانس اور جرمن شہریوں کا بھی براحال
برطانیہ میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فرانس اور جرمن شہریوں کا بھی براحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی) لندن میں گرمی کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ فرانس اور جرمن شہریوں کا گرمی کی تپش سے برا حال ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ اپریل کے مہینے میں گزشتہ 70 سال کے دوران گرم ترین مہینہ ہے۔غیرمعمولی درجہ حرارت بڑھنے پرشہری دھوپ کو انجوائے کرنے ساحل پرآگئے۔ ادھرفرانس میں بھی موسم وقت سے پہلے گرم ہوگیا، گرمی بڑھنے پردن کے وقت ایفل ٹاور کی رونق بڑھ گئی ہے اورلوگ پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔