اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کے منصوبے ختم کرے:اقوام متحدہ

اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کے منصوبے ختم کرے:اقوام متحدہ
اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں گرانے کے منصوبے ختم کرے:اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈرک نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو منہدم کرنے کے منصوبے اور مغربی کنارے میں فلسطینی بدوی قبائل کی منتقلی کے منصوبے ختم کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جیمی میک گولڈرک نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے خان الاحمر میں موجود صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور انہیں اس صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انھوں نے مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ڈائریکٹر آف آپریشنز سکاٹ اینڈ رسن اور فلسطینی حکام کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں خان الاحمر ابوالحیلو نامی علاقوں کا دورہ کیا۔دورہ کے بعد جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل عالمی برادری کی طرف سے عائد قانونی ذمے داریوں کی پاسداری کرے اور ایک قابض قوت کی حیثیت سے فلسطینیوں کی عمارت منہدم اور فلسطینی بدوی قبائل کو دیگر مقامات پر منتقل نہ کرے۔
جیمی میک گولڈرک نے کہا کہ اس علاقے میں کل181 افراد مقیم ہیں جن میں سے53فیصد بچے ہیں اور ان میں 95 فیصد اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے پاس مہاجرین کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے اس علاقے میں زور زبردستی کا ماحول پیدا کررکھا ہے اور اس ماحول میں ان فلسطینی باشندوں کو ان کے علاقے سے نکال باہر کرنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔