ڈکیتی ، چوری راہزنی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں شمس کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔سند ر کے علا قہ میں محمو دکے گھر سے ڈاکو3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،سبز ہ زار کے علا قہ سے ریا ست کے گھر سے ڈاکو2لاکھ روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،نو ا ں کو ٹ میں طا ہرکے گھر سے 2لاکھ20ہز ار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں ڈاکوطا ہر کے گھر سے 3لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ٹاون شپ میں فیضا ن اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار ،شما لی چھا ؤ نی میں جمیل اور اس کی فیملی سے 1لاکھ50ہزارروپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے۔ جبکہ، ملت پارک اور اچھرہ ، یکی گیٹ ، گرن ٹاون، رائیونڈ سٹی ، مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں اورگارڈن ٹاون۔ مسلم ٹاون اور موچی گیٹ سے شہریوں کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔