عمران خان آج 3 روزہ دورے پر لندن جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 3 روزہ دورے پر لندن جائیں گے، جہاں وہ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے خطاب بھی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہونگے،فوادچودھری اور عون چودھری بھی عمران خان کے ساتھ برطانیہ جائیں گے
میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان پی ٹی آئی تنظیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وہ ایک دن اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی گزاریں گے۔