پاک فوج نے ایک اور دھرنا ختم کرادیا، یہ دھرنا کہاں جاری تھا اور وجہ کیا بنی؟ آپ بھی جانئے

پاک فوج نے ایک اور دھرنا ختم کرادیا، یہ دھرنا کہاں جاری تھا اور وجہ کیا بنی؟ ...
پاک فوج نے ایک اور دھرنا ختم کرادیا، یہ دھرنا کہاں جاری تھا اور وجہ کیا بنی؟ آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اپنا4دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد انھوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اپنا4دن سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے اسلام آباد کے تاجر رہنما اجمل بلوچ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پرامن احتجاج کیا اور امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے اور دوبارہ احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان /اسلام آباد