عدالتی حکم پرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے پرمولانا فضل الرحمان نے بڑا قدم اٹھا لیا

عدالتی حکم پرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے ...
عدالتی حکم پرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے پرمولانا فضل الرحمان نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے پرجے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئی جی پولیس کوخط لکھتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے گھرتعینات اہلکار واپس چلے گئے ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل اہلکار مولانا فضل الرحمان کے پنچاب کے دورے کیوجہ سے واپس نہیں جا سکے۔

ذرائع نے بتایا مولانافضل الرحمان کے اسٹاف نے آئی جی پختونخوا کو خط تحریرکیا کہ مولانافضل الرحمان قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنماء ہیں ان کی جان کوشدید خطرات لاحق ہیں اس سے قبل بھی ان پرتین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہوچکے ہیں اس لیے ان حالات میں مولانافضل الرحمان کی سکیورٹی واپس نہ لی جائے اوراس حوالے سے جاری احکامات واپس لئے جائیں۔