بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پر تلے ہیں، کامیاب نہیں ہونگے ، چینی پورے پاکستان میں محفوظ ہیں: چینی سفیر
بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اہم اجلاس 10جون کو ہوگا۔جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ ژنگ نے چینی سفارتخانے میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین اور اہم محکموں کے وزراءکرینگے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں چینی باشندوں کےلئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،جس کا کریڈٹ حکومت،فوج اور ایجنسیوں کےساتھ عوام کو بھی جاتا ہے۔
چینی سفیر نے کہا ہمیں احساس ہے بعض ممالک سی پیک کو ناکام بنانے پرتلے ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔