لندن سے وطن واپس آتے ہوئے نواز شریف دوحہ ائر پورٹ پر شہزادہ جاسم سے ملاقات کرینگے: آن لائن کا دعویٰ
اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس آتے ہوئے قطر کے دوحہ ایئر پورٹ پر قطری شہزادہ حماد بن جاسم سے اہم ملاقات کریں گے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں نیب اور احتساب عدالت میں انکے حوالے سے زیر سماعت مقدمات اور قطری شہزادے کے خط پر تبادلہ خیال ہو گا۔ جبکہ اس حوالے سے قطری حکومت سے مدد کی درخواست بھی کی جائے گی۔
یادرہے کہ قطری شہزادےحماد بن جاسم نے پاناما کیس میں خط بھی لکھا تھا جس کی وجہ سے وہ پاکستانی میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے رہے اور عمران خان کی طرف سے تنقید بھی برداشت کرتے رہے۔