تحریک انصاف کی چیف جسٹس آرمی چیف اور اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی‘ جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام

تحریک انصاف کی چیف جسٹس آرمی چیف اور اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی‘ جی ...
 تحریک انصاف کی چیف جسٹس آرمی چیف اور اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی‘ جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ناصر چیمہ کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس نثار ثاقب‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ریاستی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو مقامی فلور ملز سے شروع کرکے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے گزر کر گوجرانوالہ کی جانب روانہ ہو گئی۔

شرکاءریلی کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھی جنہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جسٹس نثار ثاقب، جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ چوہدری محمد ناصر چیمہ کی تصاویر تھیں۔ ریلی کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک رہی۔