دیپالپو ر: دو ماہ قبل خودکشی کرنیوالی لڑکی بچھو گینگ کا شکار نکلی
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) فرید کوٹ میں "بچھو گینگ" کی ایک بھیانک داستان سامنے آگئی۔ دو ماہ قبل پراسرار طور پر خودکشی کرنے والی 14سالہ اقصیٰ بھی اسی گینگ کا شکار نکلی، گرفتار ملزمان نوید، سجاد اور آصف وغیرہ اقصٰی سے اجتماعی زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔ متاثرہ لڑ کی نے ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
چند روز قبل دیپال پور کے نواحی گاﺅں فرید کوٹ میں لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ”بچھو گینگ“ کے مرکزی ملزمان سجاد احمد، محمد نوید اور آصف کے خلاف تھانہ سٹی دیپال پور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں مدعی مقدمہ اکمل نے موقف اختیار کیا کہ چار ماہ قبل ملزمان نے اس کی 14 سالہ بیٹی اقصیٰ کو ورغلاءکر اس کی غیر اخلاقی تصویریں بنائیں اور اسے بلیک میل کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ دو ماہ کی حاملہ ہو گئی۔ ملزمان اسے ڈراتے دھمکاتے اور بلیک میل کرتے رہے۔
ملزمان کے خوف اور بلیک میلنگ کی وجہ سے ان کی بیٹی نے دو ماہ قبل خود کشی کر لی۔ لڑکی کی قبر کشائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ اس سے قبل مذکورہ ملزمان 14سالہ ذہنی معذور بچی ثناءسے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ہوئے تھے اور ان کے قبضہ سے دو درجن سے زائد مختلف لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور 40سے زائد نازیبا تصاویر برآمد ہوئیں تھیں۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔