نصرت شہباز آج لندن جائیں گی، شہباز شریف، حمزہ کی بھی چند روز میں روانگی
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ آج لاہور سے لندن پی آئی اے کی پرواز 757 کے ذریعے روانہ ہوںگی، بیگم نصرت شہباز کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ وہ 17 مئی کو واپس آئیں گی۔
آئی این پی کے مطابق آئندہ چند روز میں کلثوم نواز کی عیادت کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بھی لندن روانگی کا امکان ہے۔
یادرہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان کی عیادت کے لیے مریم نواز اور نوازشریف بھی لندن میں موجود ہیں اور گزشتہ شام بیگم کلثوم نواز کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال سے گھر منتقل کیاگیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں ، ان میں بیگم کلثوم نواز کافی کمزور دکھائی دے رہی تھیں جبکہ مریم نواز نے صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔