جنوبی سوڈان کے آرمی چیف کا مصر کے دورہ کے دوران انتقال
قاہرہ (ویب ڈیسک)جنوبی سوڈان کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے۔ آنجہانی جنرل جیمز اگونگو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے۔