ڈیفنس،پراپرٹی ڈیلر کے دفترمیں ڈکیتی کرنیوالے پولیس اہلکار نکلے
لاہور(ویب ڈیسک)ڈیفنس بی کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ڈکیتی کر نے والے پو لیس اہلکار نکلے ، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس کو انکوائری کا حکم دے دیاجبکہ پو لیس کی جانب سے انکوائری مکمل نہ کر نے اور انصاف نہ ملنے پر درجنوں افراد نے تھا نہ ڈیفنس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کر دی ،روزنامہ دنیا کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سی سی پی او لاہور کو دی گئی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی انسپکٹر اسد بخاری نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ ڈکیتی میں ڈیفنس بی انویسٹی گیشن کے اہلکار ملوث ہیں،واردات میں اے ایس آ ئی رضوان ،کانسٹیبل آصف ، فیاض اور تین نامعلوم افراد شریک تھے۔