لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کے روز دن ساڑھے گیارہ بجے کے بعد درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکزلاہور سے شمال مشرق کی جانب تھا جس کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 52 ریکارڈ کی گئی ہے۔