پسند کی شادی ، بارات آنے سے پہلے بہن کو قتل کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) شادی والے گھر ڈھولک کی آواز گولیوں میں بدل گئی، بھائی نے بارات آنے سے پہلے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مدوخلیل کے رہائشی محمد شفیع کی 22 سالہ بیٹی صائمہ کی پسند کی شادی اپنے ہی گاﺅں کے عامر ولد بشیر سے ہورہی تھی اور جمعہ کے روز اس کی بارات آنے والی تھی، مہندی کی رسم کے بعد مقتولہ اپنے کمرے میں سوئی تھی جسے اس کے بھائی عنصر نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
تھانہ لدھیوالہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی اور ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر محمد شبیر گل نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم مقتولہ کی پسند کی شادی کے خلاف تھا۔