نقیب اللہ محسود دہشتگرد تھا ؟صحافی کے سوال پر راﺅ انوار نے ایسا جواب دے دیا کہ سب دنگ رہ جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کو 2 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے سابق ایس ایس پی کی بکتر بند گاڑی خراب ہو گئی ، عدالت میں موجود دوسری بکتر بند گاڑی سے خراب گاڑی کی بیٹری خراب ہو گئی جس پر انہیں جیل منتقل کیا گیا۔
صحافی کے پیشی پر صحافی کے سوال ”نقیب اللہ محسود دہشتگردتھا“؟کے جواب میں راﺅ انوار کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی بننے دیں سب واضح ہو جائے گا،ان کا کہناتھا کہ بتاﺅں گا مقابلے جعلی تھے یا نہیں۔